5 نومبر 2016 - 14:32
امریکہ؛ انتخابات کے دوران دھشتگردی کے خطرات کے بابت سخت تشویش

امریکی حکام نے صدارتی انتخابات کے دن ، دہشت گردی کے خطرات کی بابت سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے خبر دار کیا ہے کہ صدارتی انتخابات کے موقع پر دہشت گردی کے واقعات رونما ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے امریکی عوام سے سے اپیل کی ہے کہ وہ پوری طرح ہوشیار رہیں اور کسی بھی مشکوک اقدام کے بارے میں پولیس کو فوری اطلاع فراہم کریں۔ اس سے قبل ایف بی آئی نے بھی خبردار کیا تھا کہ صدارتی انتخابات کے موقع پر القاعدہ کی جانب سے دہشت گردی کا امکان پایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے امریکی ریاستوں ، ٹیکساس، ورجینیا،  اور نیویارک کو انتہائی حساس قرار دیا جا رہا ہے۔ ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ اس نے انتخابات کے موقع پر دہشت گردی کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔ اور تمام اداروں کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے آٹھ نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲